حیدرآباد۔19نومبر(اعتماد نیوز)آج پنشن کے مسئلہ پر اسمبلی میں سخت گڑبڑ
ہوئی جسکے بعد کانگریس اور ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کے درمیان لفظی جنگ
ہوئی۔ چنانچہ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد وزیر
اعلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے پنشن جاری کیا
جاتا تھا وہ
عوامی ضروریات کے لئے ناکافی تھا۔ تاہم ٹی آر ایس حکومت نے
اضافی اخراجات کو بھی برداشت کرتے ہوئے پنشن کی رقم میں زیادتی کا فیصلہ
کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاہم پنشن کے مستحق افراد کی جانچ کا کام ہنوز
باقی ہے۔ اسی دوران کانگریس ارکان اسمبلی کے بار بار احتجاج سے اجلاس کو کل
تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔